آل ملیر امام بخش فٹ بال ٹورنامنٹ ، میزبان بلوچ یونین نے میچ جیت لیا

منگل 24 اکتوبر 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) بلوچ یونین فٹ بال کلب غریب آباد ضلع ملیر کے زیر اہتمام جاری "آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ"میں میزبان بلوچ یونین نے مد مقابل مضبوط حریف رفیق شہید فٹ بال کلب ملیر کو 5-2سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا میچ کی خاص بات بلوچ یونین کے عامر کا شاندار کھیل تھا جنہوں نے 3گول اسکور کرکے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ امان نے 2گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

رفیق شہید کلب کی جانب سے رضوان نے دو گول اسکور کئے اس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء گل محمد لاسی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء آغا کریم خان ،اسماعیل قریشی ،نذیر مگسی اور دیگر موجو دتھے مہمان خصوصی گل محمد مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان کھلاڑی ہماری ضلع ملیر کے نہایت قیمتی سرمایہ ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ کھیلوں کے میدان آباد رہیں انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلا یا کھیلے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری خالد ممتاز جمی ،ابراہیم بارا اور علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر احمد میاں کے ڈی اے تھے ۔