ْگندے نالوں، ٹیکسٹائل ویسٹ اور دیگر زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے پر حتمی وارننگ نوٹس جاری

زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی جائیں گی‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نوٹس میں وارننگ

منگل 24 اکتوبر 2017 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے نالوں، ٹیکسٹائل ویسٹ اور دیگر زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے پر حتمی وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔وارننگ نوٹس کے مطابق زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی جائیں گی۔ زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی سبزیوں میں ٹیکسٹائل کیمیکل اور دیگر زہریلے مادے شامل ہوکر خوراک کا حصہ بنتے ہیں جو بیماریوں کا سبب ہیں۔

کاشتکار ایسے پانی سے صرف پھول، بانس، پٹ سن، ان ڈور پلانٹس یا دیگر غیر خوردنی فصلیں اگائیں۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ واسا اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار گندے پانی سے سبزیاں نہ اگانے کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :