قوم کے بچوں کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے بچانے کی جدوجہد جاری رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

منگل 24 اکتوبر 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پولیو کے خلاف جہاد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے بچانے کی جدوجہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب پولیو فری پاکستان کو مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خلاف زبردست کام کر رہی ہیں پولیو کے عالمی دن پر عہد کرتے ہیں کہ اس مرض کا ملک سے صفایا کرینگے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین ان کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔