Live Updates

قوم کی نظریں چیئرمین نیب پر لگی ہوئی ہیں ،ْ میٹرو بس کا کیس کھولنا اچھا اقدام ہے ،ْکی کرپشن میں شہباز شریف ملوث ہیں، عمران خان

ابھی تک تو چیئرمین نیب کی کارکردگی خوش آئند ہے،شرجیل میمن کی گرفتاری سے سارے پاکستانی خوش ہیں،سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، یہاں کا پیسہ لوگوں پر خرچ نہیں ہو رہا، نوکریاں میرٹ پر نہیں دی جا رہیں، حکومت مجرموں کی مدد کر رہی ہے ،ْسندھ میں زرداری مافیا بیٹھا ہے، میڈیا سے بات چیت

منگل 24 اکتوبر 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کیلئے خاص سوئنگ سیکھ لی ہے اور اب ان کی وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں۔شرجیل میمن کی گرفتاری سے سارے پاکستانی خوش ہیں، سندھ کے مسائل سمجھنے کی کوشش کی ہے، یہاں کا پیسہ لوگوں پر خرچ نہیں ہو رہا، نوکریاں میرٹ پر نہیں دی جا رہیں، حکومت مجرموں کی مدد کر رہی ہے، سندھ میں زرداری مافیا بیٹھا ہے، کاشتکاروں کو محنت کا پھل نہیں ملتا۔

پانی بند کرنے کے ڈر سے کسانوں کو دبائو میں رکھا جاتا ہے ۔ اسحاق ڈار اور نواز شریف نے ملک کو تاریخی قرضوں تک پہنچا دیا ہے۔ قوم کی نظریں چیئرمین نیب پر لگی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس کا کیس کھلنا اچھا اقدام ہے، اس منصوبے کی کرپشن میں شہباز شریف ملوث ہیں۔ ابھی تک چیئرمین نیب کی کارکردگی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اداروں پر کرونی بیٹھائے جاتے ہیں جنہیں کہاجاتاہے کہ سندھ کی نہیں زرداری کی خدمت کریں ۔ کراچی گندگی پر بیٹھا ہے۔عمران خان نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جو وسائل ہیں اسے لوگوں پر خرچ کیا جائے تو صوبے کے تمام مسائل ہوجائیں۔عمران خان نے کہا کہ سندھ کے وسائل سندھ کے لوگوں پر خرچ ہونے چاہئیں،سندھ میںزرداری مافیا بیٹھاہواہے،گنے کے کاشتکاروں کو محنت کا پھل نہیں مل رہاہے۔

سندھ سب سے امیر صوبہ ہے اگر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا تو سندھ کا یہ حال نہ ہوتا، آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کیلئے خاص سوئنگ سیکھ لی ہے، مجھے ان کی مڈل اسٹمپ صاف نظر آرہی ہے اور اب ان کی وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں۔سندھ کے اداروں میں لوگوں کو میرٹ پر تعینات نہیں کیا جاتا۔صوبے کے کسانوں کی حالت زار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا اور انہیں پانی سے ڈرایا جاتا ہے کہ اگر وہ ان سیاست دانوں کی حمایت نہیں کریں گے تو ان کا پانی بند کردیا جائے گا۔

صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے مباحثے کی ضرورت ہے۔ملک میں پانی کا بحران آنے والا ہے ہمیں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔عائشہ گلالئی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ عائشہ گلالئی کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، گلالئی نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اصولوں کی خلاف ورزی کی، امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایسے فیصلے کرے گا جو تحریک انصاف کے خلاف نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے کیس میں پیش رفت خوش آئند ہے،پچھلاچیئرمین نیب بڑے بڑے مجرموں کو بچانے آیا تھا،چیئرمین نیب نے درست قدم اٹھایاہے، قوم کی نظریں چیئرمین نیب پر لگی ہوئی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ہماری ایکسپورٹ بنگلہ دیش اور بھارت کی ایکسپورٹ کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ۔ انہوں نے کہا عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیئے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے جتنا ڈومور کرنا تھا کرلیا، امریکا کی جنگ میں پاکستان نے جتنی قربانی دی اتنا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ڈو مور کرتے کرتے ہم نے اپنے ہے قبائلی علاقوں کو اجاڑ لیا اور انتہا پسندی بھی بڑھ گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات