Live Updates

نواز شریف کو بلاآخر شہباز شریف اور چوہدری نثار کی پالیسی اپنانا ہو گی اس کے علاوہ کوئی حل نہیں،طیبہ ضیاء

منگل 24 اکتوبر 2017 16:08

نواز شریف کو بلاآخر شہباز شریف اور چوہدری نثار کی پالیسی اپنانا ہو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اکتوبر2017ء) :کالم نگار طیبہ ضیاء نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 2018ء کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے مخالف اپنا موقف لے کر جانا چاہتے ہیں ، نواز شریف لڑنے اور جیل جانے کے لئے تیار نظر آتے ہیں لیکن وہ اپنے اس فیصلے پر بھی قائم نہیں رہ سکیں گے کیونکہ وہ جس طرح کا لائف سٹائل اپنا چکے ہیں وہ مزید تنگیاں برداہشت نہیں کر پائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ نواز شریف کی فائلیں مزیدبغاوت کی اجازت نہیں دیتیں ۔ اگر وہ مزید اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جائیں گے تو اسٹیبلشمنٹ نے ان کی فائلیں محفوظ کر رکھی ہیں۔شہباز شریف وقتی طور پر عوام کو دکھا رہے ہیں کہ ان دونوں بھائیوں میں ابھی تک پیار کا بندھن چل رہا ہے لیکن شہباز شریف جانتے ہیں کہ نواز شریف تصادم کی رہ اختیار کر چکے ہیں جو ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے اور یہ تصادم 2018ء کے الیکشن میں ان کو نقصان دے سکتا ہے۔ چوہدری نثار اور خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ نواز شریف کے جیل جانے پر شہباز شریف کی چھتری نیچے جمع ہو جائیں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات