امریکہ اور ہندوستان دونوں دہشتگرد ملک ہیں اور انکے موجودہ حکمران کرائم کے ڈان ہیں مودی اور ٹرمپ جڑواں بھائی اور دونوں خبیث الفطرت ہیں

انصارالامہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجادشاہد کا بیان

منگل 24 اکتوبر 2017 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) امریکہ اور ہندوستان دونوں دہشتگرد ملک ہیں اور انکے موجودہ حکمران کرائم کے ڈان ہیں مودی اور ٹرمپ جڑواں بھائی ہیں اور دونوں خبیث الفطرت ہیں ،ان خیالات کا اظہارانصارالامہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجادشاہد نے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک استعماری قوت ہے اور اس نے افغانستان عراق شام صومالیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے،جبکہ بالمقابل بھارت نے گزشتہ 70 سال میں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا یہی نہیں برما میں اسوقت مسلمانوں کے قتل عام میں ہندوستان برابر کا شریک ہے،علاوہ ازیں یہی ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں خودکش دھماکے کرواتاہے،اور اسکی بدنام زمانہ ایجنسی بلوچستان میں مسلسل تحزیب کاری کر رہی ہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور کلبھوشن کو پھانسی دے علاوہ ازیں ہماری فوج کو چاہیے کہ وہ locپر ہونے والی دہشت گردی کا بھرپورجواب دیں،کشمیر میں جاری تحریک کی پشتبانی ضروری ہے ،کشمیری انتہائی مظلوم قوم ہے اور کشمیری ہم سے بڑھ کر پاکستانی ہیں انکی قربانیوں کا صلہ یہی ہے کہ ہم ان سے وفا کرتے ہوئے انکی آزادی کیلے اپنا کردار جاندارانداز میں اداکریں ،انہوں نے کہا کہ جہاد اللہ تعالیٰ کا حکم ہے،اور اس فریضے کی ادائیگی امت مسلمہ کے ہر فردکی زمہ داری ہے،آج امت مسلمہ دوبارہ کسی صلاح الدین ایوبی کسی محمود غزنوی اور کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبرہماری ادھوری آزادی کا دن ہے اسی دن پونچھ کے پہاڑی مقام جنجال ھل میں غازی ملت کی قیادت میں آزاد کشمیر کی باغی حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا اس وقت عملی طور پر یہ حکومت آڑھائی اضلاع پر مشتمل تھی مگر فکری اور نظری اعتبار سے اس حکومت کی اہمیت اور وسعت بہت زیادہ تھی انہوں نے کہا اس ادھوری آزادی کی تکمیل فقط جہاد کے زریعہ ہو گی کیونکہ گزشتہ 70سال سے مذکرات ہو تے رہے گر آج تک ان مذکرات نے فاہدہ نہیں نقصان ہی دیا ہے،اللہ تعالیٰ نے جہاد میں ہی امت مسلمہ کی رفعت عزت اور سربلندی رکھی ہے