کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار اس کی پڑھی لکھی نوجوان نسل ہوا کرتی ہے ‘آج کے ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے

برطانیہ کی سماجی رہنمافرخ بشیر کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 24 اکتوبر 2017 16:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) برطانیہ کی سماجی رہنمافرخ بشیر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار اس کی پڑھی لکھی نوجوان نسل ہوا کرتی ہے اور آج کے ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے سکولوں کو سیاست کا اکھاڑا نہ بننے دیا جائے ایسے اساتذہ جن کے سکول کا رزلٹ 50فیصد سے کم آئے ان کو اس جگہ پر چھوڑا جائے جہاں سے وہ سال بھر واپس نہ آسکیں اور ان کی تنخواہ کاٹی جائے۔

ان خیالات کا اظہارصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔فرخ بشیر نے کہا کہ آج ہر ادارے میں سیاست کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔ اساتذہ جب صبح سکول میں آتے ہیں تو بچوں کی طرف توجہ کی بجاے ان کی توجہ سیاست پر ہوتی ہے اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اچھی تعلیم کے یے پرائیویٹ سکولوں میں جہاں ایک استاد کی تنخواہ 3000تک ہوتی ہے بھیج دیتیہیں لیکن ان کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ جو 50/50ہزار روپے ماہوار تنخواہ لے رہے ہوتے ہیں بچوں کا مستقبل دائو پر لگاتے ہیں اور غریب کا خون چوستے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ جن کے سکول کا رزلٹ 50فیصد سے کم آئے ان کو اس جگہ پر چھوڑا جائے جہاں سے وہ سال بھر واپس نہ آسکیں اور ان کی تنخواہ کاٹی جائیفرخ بشیر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کیاساتذہ پر پابندی عائد کی جائے کہ وہ سیاست میں نہ آئیں اور پھر اپنے بچوں کو اسی سکول میں رکھا جائے بجائے پرائیویٹ سکولوں میںبھیجیںتاکہ ان کو بھی قدر ہو کہ غریب کے بچے کو بھی تعلیم کا حق حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :