خطہ پوٹھوہار میں بر وقت بارشیں نہ ہو نے سے گندم کی بیجائی تاخیرکاشکار

منگل 24 اکتوبر 2017 16:02

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) خطہ پوٹھوہار میں بر وقت بارشیں نہ ہو نے سے گندم کی بیجائی تاخیرکاشکارہو رہی ہے اورہر طرف خشکی چھا ئی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

بارانی علاقہ ہو نے کی وجہ سے یہ بارشوں کا محتاج ہے اور بالخصوص کسان اور زمیندا ر اس انتظا ر میں ہیں کہ کب بارش ہو اور گندم کی بیجا ئی کی جائے کیونکہ کھیتوں میں وتر بالکل نہیں ہے اور زمینیں خشک ہیں جن میں گندم کی بیجائی نہیں ہو سکتی ہے اگرچہ کسان ساتھ ساتھ اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہے ہیں اور ان کو بیج بونے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ ماہ اکتوبر ختم ہو نے کو ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دیسی ماہ کاتک کا بھی ایک ہفتہ گزر چکا ہے ، ہر طرف بارش کے لئے خصوصی د عائیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :