متحدہ عرب امارات ، دوست کو ایک سے زیادہ دفعہ چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے پر شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 16:01

متحدہ عرب امارات ، دوست کو ایک سے زیادہ دفعہ چھریوں کے وار کر کے قتل ..
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ال جرف کے علاقے میں پولیس نے ایک ایشیائی شخص کو اپنے دوست کے ساتھ لڑائی کے دوران غصے میں اسے ایک سے زیادہ دفعہ گلے ،معدے اور سر پر چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قاتل نے دوست کو مارنے کے بعد چاقو کو زمین میں دبا دیا تھا اور خود فرار ہو گیا تھا۔ عجمان پولیس کے مجرمانہ تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈرایکٹر میجر احمد سعید ال نمیمی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اس ایشیائی کو گرفتار کر لیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مجرم فرار تھااسنے امارات میں جگہ جگہ چھپنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے آخرکار اسے گرفتار کر ہی لیا۔

متعلقہ عنوان :