فروغ تعلیم کیلئے اقوام متحدہ کا کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر ہارون الرشید

منگل 24 اکتوبر 2017 16:19

سرگودھا۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کا عالمی دن تقاضا کرتاہے کہ سلامتی کونسل امن قائم کرنے میں غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرے۔مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے یہ ادارہ ناکام ہے ۔ دنیا کے بہت سے خطوں میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد جاری ہے ، ان حالات میں اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

تعلیم کے فروغ اور کئی بیماریوں کے خاتمہ کے لیے اقوام متحدہ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ اِن خیالا ت کا اظہار نظریہٴ پاکستان کونسل ٹرسٹ اسلام آباد ، سرگودھا شاخ کے چیئرمین ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طالب علموں ، نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈز کے عہدیداران اور خواتین و حضرات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ برما ، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ نامساعدحالات کے باوجود میڈیا نے اِن واقعات کوعالمی سطح پر اُجاگر کیا ہے لیکن افسوس مجموعی طور پر مظالم کا سلسلہ کم نہیں ہوا۔ پڑوسی ملک بھارت کی آئے دن لائن آف کنٹرول پر وحشیانہ فائرنگ سے اس خطے میں امن کی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے ۔ اقوام متحدہ کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :