جمہوری شہری تعلیم کو نصاب کاحصہ بنایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف

منگل 24 اکتوبر 2017 16:19

ملتان۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) شاعرہ ،کالم نگار اورڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج اینڈ کلچر(پلاک)ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ جمہوری شہری تعلیم کو نصاب بنانے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی، سینیٹ کی قرارداد کے بعد وزیرتعلیم کے ایک حکم نامے سے اس میں پیش رفت ہوسکتی ہے اور ابتدائی طورپر اس موضوع پر چند مضامین پرائمری سطح پر معاشرتی علوم یامطالعہ پاکستان کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں،سینیٹ کی قرارداد کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر صغریٰ صدف نے مزید کہاکہ میں خود بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی رکن رہی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ مختلف مواقع پر وزارت تعلیم کی جانب سے مختلف مضامین کو نصاب میں شامل کرنے یا خارج کرنے کے احکامات جاری ہوتے رہتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ یہ کام صرف حکومت کا ہی نہیں بلکہ صحافیوں ،ادیبوں اور شاعروں کو بھی جمہوری رویوں کو فروغ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :