بچی کو سکول نہ بھیجنے اور اس سے مزدوری کروانے پر سکول کی پرنسپل نے پولیس بلا لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 16:00

لالہ موسیٰ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):لالہ موسیٰ میں بچی کو سکول نہ بھیجنے اور اس سے مزدوری کروانے پر سکول کی پرنسپل نے پولیس بلا لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے قاضی امام شاہ کے علاقے میں موجود گورنمنٹ سکول کی پرنسپل سیدہ زہرا فاطمہ نے 15پر اطلاع دی کہ 5سالہ طالبہ لائبہ کے والدین بچی کو سکول بھیجنے کی بجائے اس سے مزدوری کرواتے ہیں ۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس مذکورہ بچی کے گھر پہنچ گئی اور اسکے والدین کو حراست میں لے لیا ۔جس پر بچی کے والدین نے سکول پرنسپل کو یقین دہا نی کروائی کہ وہ نہ صرف بچی کو سکول بھیجا کریں گے بلکہ بچی سے کسی قسم کی مزدوری بھی نہیں کروائیں گے۔