نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ تبدیل ، سعودی عرب سے برطانیہ جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 15:57

نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ تبدیل ، سعودی عرب سے برطانیہ جائیں گے
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف دو روز قبل برطانیہ سے سعودی عرب پہنچے، خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں والدہ سے ملاقات کرنے گئے تھے جس کے بعد انہیں 25 اکتوبر کو وطن واپس آنا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی نے مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان آنے کی بجائے برطانیہ جائیں گے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف پر فر جُرم عائد کی جا چکی ہے۔ نواز شریف کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی تھی۔