ریاض ، 120کلومیٹر فی گھنٹہ پر ڈارئیو کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی حادثے کا شکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 15:48

ریاض ، 120کلومیٹر فی گھنٹہ پر ڈارئیو کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش میں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) سڑکوں پر حد رفتار میں کمی کرنے سے بھی ریاست میں ٹریفک حادثوں میں کمی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ گزشتہ دو ہفتوں میں تیز رفتاری کے باعث کئی ٹریفک حادثوں میں کئی لوگوں نے جان کی بازی ہاری ہے۔

(جاری ہے)

اور اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ڈرائیور 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سپیڈو میٹر کی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ڈرائیور کا دھیان ہٹتے ہی گاڑی سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ہے ۔ حتی کہ ڈرائیور نے سٹیرنگ کو سنبھالنے کی کوشش بھی کی تھی ۔ حادثے میں سامنے سے آنے والی گاڑی الٹ گئی ہے ۔ حادثے میں ہونے والے جانی مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:
ریاض ، 120کلومیٹر فی گھنٹہ پر ڈارئیو کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش میں ..

متعلقہ عنوان :