Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عمران خان کو گرفتار کرکی26اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا

منگل 24 اکتوبر 2017 16:18

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے،الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عمران خان کو گرفتار کرکی26اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،اسلام آبادہائیکورٹ نے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست میں وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو ورانٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے،عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو گرفتارکرکے 26اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق ،جسٹس گل حسن اورنگزیب اور محسن اخترکیانی پر مشتمل لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے ،یہ الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ہے،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،اور الیکشن کمیشن یکطرفہ فیصلے کررہا ہے۔عدالت نے درخواست کو منظور کرکے وارنٹ گرفتاری کر معطل کرکے فریقین کونوٹس جاری کردیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :