Live Updates

سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے،عمران خان

منگل 24 اکتوبر 2017 16:18

سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے،عمران خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے حکومتی مجرموں کی مددکررہی ہے،کرپٹ لوگ عدالتوں میں ایسے ہاتھ لہراتے ہیں ،جیسے قلع فتح کیا ہو،عوام کا پیسہ چوری کرنیوالوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے،میٹروبس کرپشنمیں شہبازشریف ملوث ہیں،پاکستان نے جتنا ڈومور کرنا تھا کرلیا،اب ڈومور کی باری دوسروں کی ہے،اندرونی سندھ کھنڈر میں تبدیل ہوچکاہے،آصف زرداری کی مڈل اسٹمپ نظر آرہی ہے۔

منگل کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر پیسہ خرچ ہوتو سندھ کا یہ حال نہ ہوِ،سندھ کے مسائل سمجھنے کی کوشش کی ہے۔سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، سندھ کا پیسہ سندھ کے لوگوں پرچ نہیں ہورہا،نوکریاں میرٹ پر نہیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت مجرموں کی مدد کررہی ہے۔نیب چیئرمین نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔زرداری مافیابیٹھا ہے۔

کاشتکاروںکو محنت کا پھل نہیں ملتا،کرپٹ لوگ عدالتوں مین ایسے ہاتھ لہراتے ہیں جیسے قلع فتح کیا ہوِ،قوم کو نئے چیئرمین نیب سے بڑی امیدیں ہیں،عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے ،میٹروکا کیس کھولنا چیئرمین نیب کا اچھا اقدام ہے۔میٹروبس کرپشن میں شہبازشریف ملوث ہیں،آصف زرداری کی مڈل اسٹمپ نظر آرہی ہے،آصف زرداری کے لیے خاص ان سوئنگ تیار کی ہوئی ہے،عائشہ گلالئی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے،اندرونی سندھ زرداری مافیا کا خوف ہے،پاکستان نے جتنا ڈومور کرنا تھا کر چکا ،اب ڈومور کی باری دوسروں کی ہے،شرجیل میمن سے متعلق فیصلہ خوش آئندہ ہے،اندرونی سندھ کھنڈر میں تبدل ہوچکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات