اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج کردی

منگل 24 اکتوبر 2017 16:01

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پرجسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وزیر خزانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت کی جانب سے عائد فرد جرم کو معطل کیا جائے ،ْجسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ہے ،ْدرخواست مسترد ہونے کے بعد وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ اس سے قبل بھی اسحاق ڈار کی ایک درخواست خارج کرچکی ہے۔یاد رہے کہ ستائیس ستمبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پرآمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :