سرگودھا یونیورسٹی نے ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون / پارٹ ٹو /کمپوزٹ کے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا

منگل 24 اکتوبر 2017 16:01

سرگودھا۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون / پارٹ ٹو /کمپوزٹ کے دوسرے سالانہ امتحان2017ء میں لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروںکی شرکت کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلی بار امتحان دینے والے پرائیویٹ امیدواران ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون یاایم ای/ایم ایس سی کمپوزٹ امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں نیز ایم ای/ایم ایس سی کمپوزٹ امتحان دینے کے خواہش مند امیدواروں کو ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو کا اکٹھا امتحان دینا ہو گا۔

پرائیویٹ امیدواران ایم اے اُردو،انگریزی، سیاسیات، تاریخ، اکنامکس،اسلامیات،عربی،پنجابی،مطالعہ پاکستان،انٹر نیشنل ریلیشنز اورایم ایس سی ریاضی کے لئے داخلہ فارم بھجواسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹ ون کا امتحان دینے کیلئے بی ای/ بی ایس سی /مساوی امتحان پاس کرنے کے بعد ایک سال اور کمپوزٹ کا امتحان دینے کے لئے دو سال کا وقفہ ضروری ہے۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ17نومبر 2017ء جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22نومبر 2017ء ہو گی ،داخلہ فارم یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔