سرگودھا یونیورسٹی میں دو روزہ نیشنل میڈیا سمپوزیم کا آغاز

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

سرگودھا۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا میں دو روزہ نیشنل میڈیا سمپوزیم کا آغازہوگیا جس میں ملک بھر کے سینئر صحافی ونامور تجزیہ نگار شریک ہوں گے ۔شعبہ ابلاغیات و میڈیا سٹڈیز یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انتظام پاکستان میں میڈیا کے کردار،ذمہ داریوں اور میڈیا میں رائج ضابطہ اخلاق کے حوالے سے قومی مباحثے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات شریک ہوں گی،جو میڈیا کے سیاست و معاشرے پر اثرات، روائتی میڈیا اور سوشل میڈیا،میڈیا کاخطہ میں سیاسی و معاشی کردار اور میڈیا کے قوانین و ضوابط پر روشنی ڈالیں گے۔سمپوزیم میںسابق صدر کونسل فار ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز و معروف صحافی جمیل اطہر، چیئرمین پیمرا ابصار عالم، رفیع اللہ کاکڑ،ڈاکٹر ارم سلطانہ،ڈاکٹر انجم ضیا،ڈاکٹر مسرور عالم خان، فوزیہ کلثوم،عدنان رفیق،اورڈاکٹر محمد اشرف خان میڈیا کی اخلاقی ذمہ داریوں،میڈیا میں صنفی تفریق،میڈیا کے اداروں میںعلاقائی خبر رسانی ،معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں لوکل جرنلزم کا کردار، عوامی شعور بیدار کرنے میں میڈیا کا کردار،الیکٹرانک میڈیا اور پیمرا کا کردار،میڈیاو جمہوریت اور معاشرتی تبدیلی،سوشل میڈیا اور میڈیا میں اخلاقی مسائل کے موضوعات زیر بحث لائیں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ ابلاغیات کے طلبہ و طالبات کیلئے سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔دو روزہ نیشنل میڈیا سمپوزیم کے آخری سیشن میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد حاضرین سے خصوصی خطاب کریں گے۔