بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

فیصل آباد۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دنے بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر بیک ویو مرر لگوا لیں ورنہ ان کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گاا ور موٹر سائیکل ، رکشے ، ویگنیں بھی بیک ویو مرر لگانے کی پابند ہوں گی بصورت دیگر نہ صرف ان کے چالان کئے جائیں گے بلکہ متعلقہ گاڑیاں تھانوں میں بند بھی کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دکے ترجمان نے بتا یا کہ اس ضمن میں شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے اور بغیر بیک ویو مرر چلنے والے موٹر سائیکلوں ، رکشوں ، ویگنوں و دیگر گاڑیوں کو وارننگ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کل سے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک ویو مرر نہ ہونے سے ٹریفک کے حادثات میںا ضافہ ہو رہا ہے جس سے جانی و مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ۔