ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، محکمہ صحت

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، محکمہ صحت
فیصل آباد۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 15نومبر تک ڈینگی بخار کے موسم کے باعث یہ مرض پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس عرصے کے دوران عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت گھروں میں مچھر مار سپرے کیلئے اقدامات کریں۔بالٹیوں ، واٹر کولر ، ڈرم ، ٹب ، کیاریوں ، گملوں ، بوتلوں میں صاف پانی نہ رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکا جا سکے۔

ڈینگی بخار کی تین اقسام میں سے کلاسک ڈینگی فیور اور معمولی ڈینگی فیور خطرناک نہیں ہوتے ہیں تاہم ڈینگی ہیمریجگ فیور جو ایڈیز نامی مچھر سے پھیلتا ہے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس لیے لوگ گھروں میں کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے گھروں میںمچھر دانی کے علاوہ مچھر مار سپرے اور لوشن کاا ستعمال کریں جبکہ ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے اس لیے رات کو سوتے وقت مچھر مار سپرے لازمی کیا جائے۔

انہوں نے بتا یا کہ تیز بخار، جلد پر خارش ،جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا ، آنکھوں و سر اور جوڑوں میں درد محسوس ہونا، ابکائیاں اور قے ڈینگی بخار کی علامات ہیںاس لئے اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :