وزیر اعلیٰ کا ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس، محکمہ صحت کو فوری اقدامات کا حکم

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

وزیر اعلیٰ کا ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس، محکمہ ..
فیصل آباد۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے بعض شہروں میں ہیپا ٹائٹس بی و سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سمیت تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز ، تما م اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ہیلتھ اتھارٹیز ، سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیپا ٹائٹس کے مریضو ں کو مفت ٹیسٹوں سمیت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کے انتظامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر فنڈز کی کمی کے باعث کوئی مشکل درپیش ہو تو اس ضمن میں بھی فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں گرانٹس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ بعض مقامات سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہاں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جس پر وزیر اعلیٰ نے تمام ہسپتالوں کو پی سی آر کٹس ، مطلوبہ ادویات اور فنڈز کی فوری فراہمی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :