پنجاب حکومت کی وال چاکنگ کے ذریعے تشہیر کرنے والوں کے خلاف مقدمات کی ہدایت

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

فیصل آباد۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے بعض شہروں کے چند مقامات پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت وال چاکنگ پر عائد پابند کی خلاف ورزی کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وال چاکنگ کے ذریعے تشہیر کرنے والے افراد اور اداروں کیخلاف فوری مقدمات درج کر وائیں اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ احکامات کی روشنی میں فوری طور پر تمام بلدیاتی اداروں، یونین کونسلز انتظامیہ ، پولیس چوکیوں اور تھانوں کی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں 48گھنٹوں کے اندر سروے مکمل کریں اور ایسے تمام ذمہ داران جنہوں نے کسی جگہ پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انفرادی یا اجتماعی حیثیت میں وال چاکنگ کی ہے، کے خلاف دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں اور مقدمات کے اندراج کے بعد ایف آئی آر ز کی کاپیاں بھی ڈی سیز ، کمشنر ز ، ریجنل پولیس آفیسر ز کو فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :