قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا ایشیا کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان

منگل 24 اکتوبر 2017 15:43

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) باسط علی کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی انڈر 19یوتھ ایشیا کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ،چار ریزور کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ایشیا کپ ملائشیاء میں 8 نومبر سے 20 نومبر تک ہوگا ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم میں محمد محسن خان ،عمیر یوسف ،زید عالم ،حیدر علی ،روحیل نذیر ( وکٹ کیپر)حسن خان کپتان ،عبداللہ شفیق ،محمد حماد خان ،محمد طلحہ،سعد خان ،عاشر قریشی ،موسی خان ،شاہین شاہ ،محمد علی اورمنیر ریاض شامل ہیں۔

ریزور کھلاڑیوں میں محمد عارف ، ارشد اقبال ،عمران شاہ ،سلمان شفقت جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ندیم خان ( ٹیم مینجر)،منصور رانا ( ہیڈ کوچ ) ،عبدالرحمان (اسسٹنٹ کوچ )صبور احمد (ٹرینر )عثمان غنی ( فزیو تھراپسٹ اور عثمان ہاشمی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :