افغان صدر ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے‘امریکی وزیرخارجہ اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات بگرام کے فوجی اڈاے پر ہوئی-امریکی جریدے کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 15:29

افغان صدر ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے‘امریکی وزیرخارجہ اور اشرف ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ،جہاں وہ بھارتی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔افغان صدر اشرف غنی اپنے دورہ بھارت کے دوران ہم منصب رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔افغان صدر نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کررہے ہیں جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دورے پر ہیں۔

ریکس ٹیلرسن نے گزشتہ روز اشرف غنی سے افغانستان میں ملاقات کی اور وہ آج پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے 16 اکتوبر کو اپنے دورہ کابل کے موقع پر اشرف غنی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ میں افغان صدر اشرف غنی اور امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے مقام پر بحث جاری ہے معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے امریکی وزیرخارجہ کی افغان صدر کے ساتھ ملاقات کے مقام کے حوالے سے کابل نے غلط بیانی سے کام لیا اورملاقات کی فوٹومیں تبدیلیاں کرکے جاری کی گئیں۔نیویارک ٹائمز نے امریکی دفترخارجہ اور افغان صدر کے دفتر سے جاری کی گئی ایک ہی ملاقات کی دو مختلف تصاویر کو ساتھ ساتھ شائع کیا ہے، جس میں واضح طور پر تمام چیزیں ہو بہو ایک جیسی دیکھی جاسکتی ہیں، سوائے دیوار پر نصب ڈیجیٹل کلاک اور سرخ رنگ کے ایمرجنسی الارم کے۔

امریکی جریدے کا دعویٰ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور افغان صدر کے درمیان ہوئی ملاقات کا مقام دراصل کابل سے سوا گھنٹے دور کی مسافت پر امریکی فوجی بیس بگرام تھا،جس کو افغانستان کی جانب سے کابل کے طور پر پیش کیا گیا۔افغان حکام کی جانب سے تصویر سے ڈیجیٹل کلاک اور ایمرجنسی الارم کو واضح طور پر ایڈٹنگ ٹولز کی مدد سے مٹادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :