مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی سمینار 27 اکتوبرکو ہوگا

منگل 24 اکتوبر 2017 15:29

کوئٹہ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے مرد وخواتین اور بچوں سے اظہار یکجہتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد مظالم کی طرف مبذول کرانے کے لیے قومی سمینار 27اکتوبر جمعہ کو صبح 10بجے کوئٹہ میں منعقد ہوگا ، سمینار سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن، پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور رکن قومی اسمبلی خلیل جارج اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خطاب کریںگے۔

متعلقہ عنوان :