تربت اور تمپ میں نامعلو م مسلح افراد کی ٹاورز پر فائرنگ،

گوادر اور پنجگور میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ترجمان کیسکو

منگل 24 اکتوبر 2017 15:29

تربت اور تمپ میں نامعلو م مسلح افراد کی ٹاورز پر فائرنگ،
کوئٹہ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے تمپ اور تربت کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے تین ٹاورز پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے تین ٹاوروں کے ڈسک انسولیٹر ٹوٹنے سے تربت ،گوادر، پنجگور کو بجلی کی فراہمی معطل ،کیسکو ترجمان کے مطابق تمپ کے علاقے میں 132کے وی کے تین ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈسک انسولیٹر ٹوٹنے سے گوادر ،پنجگور اور تربت میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :