لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ، سبی میں دو گروپوں میں تصادم ، تین افراد زخمی

منگل 24 اکتوبر 2017 15:29

لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ، سبی میں دو گروپوں میں تصادم ..
کوئٹہ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) لورالائی کے علاقے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق منگل کو لورالائی کی تحصیل روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالرحیم نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ عبدالنافع زخمی ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ،دریں اثناء سبی لونی روڈ 7مرحلہ کے مقام پر دوگروپوں میں تصادم تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :