شیخ امجد رشید گولڈ کپ ، پشاور پینتھرز اور جان برادرز کی کامیابی

منگل 24 اکتوبر 2017 15:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز نے ہینکرزکو اور پشاور پینتھر کلب نے جمخانہ سٹارز کلب کو ہرادیا ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری پہلے شیخ امجد رشید گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہینکرز کلب نے ٹاس جیت کر جان برادرز کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقرررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے جوہر علی 97 رنز ، ہارون صداقت29 اور عظیم الله 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،ہینکرز کلب کی طرف سے جمال حسین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں ہینکرز کلب مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور اس طرح جان برادرز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرا میچ پشاور پینتھرز اور جمخانہ سٹارز کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور پینتھرز نے جمخانہ سٹارز کو 34 رنز سے شکست دیدی ، پشاور پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ بیس اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے واجد آفریدی 70 فضل نذیر نے 33 اور محمد آصف خان نے 20 رنز بنائے جمخانہ سٹارز کی طرف سے محمد عامر نے دو مصطفیٰ آفریدی ،حمزہ جاوید، حشام خان اور سلمان شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں دوسری اننگز میں جمخانہ سٹارزمطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، وحید الرحمان55 ، سلمان شاہ نے 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ، پشاور پینتھرز کی طرف سے فرمان خان نے چار ، ذاکر خان نے تین اور محمد آصف خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :