ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام خواتین کا تربیتی کیمپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر

منگل 24 اکتوبر 2017 15:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں خواتین کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ، دوروزہ تربیتی کیمپ میں فاٹا سے تعلق رکھنی والی خواتین نے تین مختلف گیمز بیڈمنٹن ، ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس میں کوالیفائیڈ کوچز سے تربیتی حاصل کی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس فاٹا محمد نواز خان نے تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیمیل نازیہ زکی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرحنیف الرحمان ،ایڈمنٹن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ، ایتھلیٹکس کوچ محمد عامر، بیڈمنٹن کوچ حیات اللهسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام فاٹا میں خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے دو روزہ ٹریننگ وکوچنگ کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس میں مہمند ایجنسی ، خیبرایجنسی اور ایف آر پشاور سے تعلق رکھنے والی بچیوں نے کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ حاصل کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی بھرپور اقدامات کررہی ہے یہی وجہ ہے فاٹا خواتین کے لئے دوسری مرتبہ ٹریننگ وکوچ کیمپ کا اہتمام کیاگیا انہوں نے کہا کہ فاٹاکی تمام خواتین جو کھیلوں میں حصہ لینے چاہتی ہیں ڈائریکٹریٹ ان کوتمام سہولیات اور کھیلنے کے موقع چادر اور چاردیواری کے اندر مہیا کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور نومبر کے مہینے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا انٹر سکول سپورٹس گالا میل وفمیل مقابلے منعقد کرائیگی جس میں فاٹاکے تمام ایجنسی اور ایف آرز کے سکولز حصہ لینگے جبکہ دسمبر میں تیسری گورنر فاٹا یوتھ سپورٹس فیسٹول کے مقابلے بھی منعقد کئے جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :