زرعی ادویات کے نئے لائسنسز کے حصول کیلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام 6 نومبر سے شروع ہوگا

منگل 24 اکتوبر 2017 15:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) راولپنڈی میں زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کیلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام 6 نومبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمدخان کے مطابق شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز راولپنڈی نے زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کیلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطاق میٹرک پاس درخواست گزار پیسٹی سائیڈ کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کیلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں فیس کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنڑول کے دفتر میں 30 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔

نئے لائسنسز کے اجراء کیلئے امیدواروں کا 15 روزہ تربیتی پروگرام مورخہ6 نومبرتک جبکہ تجدید ی لائسنسز کے امیدواروں کیلئے تین روزہ ٹریننگ پروگرام مورخہ 21 تا 23 نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔