’رستم راولپنڈی دنگل‘‘ 27 اکتوبر کو ہوگا، مقابلے میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرانے کی کل آخری تاریخ

منگل 24 اکتوبر 2017 15:08

’رستم راولپنڈی دنگل‘‘ 27 اکتوبر کو ہوگا، مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ’’رستم راولپنڈی دنگل‘‘ 27 اکتوبر کو ہوگا۔ راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن نے’’ رستم راولپنڈی‘‘ کے ٹائٹل کیلئے دنگل کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق مقابلہ 27 اکتوبر کو لیاقت باغ راولپنڈی کے ’’داد خان پہلوان اکھاڑہ‘‘ میں ہوگا۔

مقابلے میں سینئر رستم راولپنڈی اور جونیئر رستم راولپنڈی ٹائٹل کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعد پہلوان کے مطابق دنگل میں حصہ لینے کے خواہشمند پہلوان(آج) بدھ تک اپنے قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کی نقل انتظامیہ کے پاس جمع کرادیں۔مقابلے میں شرکت کیلئے راولپنڈی کا رہائشی ہونا ضروری ہے یہ مقابلے 27 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے جن میں منصف کا فیصلہ حتمی ہو گا جبکہ انتظامیہ کو یہ اختیار ہو گا وہ کسی بھی پہلوان کو مقابلے سے نکال سکتی ہے ٹائٹل جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔