مفتی عبد القوی کو کارڈیالوجی ہسپتال سے تھانہ چہیلک منتقل کر دیا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 15:08

مفتی عبد القوی کو کارڈیالوجی ہسپتال سے تھانہ چہیلک منتقل کر دیا گیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی کو کارڈیالوجی ہسپتال سے تھانہ چہیلک منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی میں تھانہ چہیلک لے گئی ہے جہاں ان سے قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائیگی جبکہ دوسری طرف پولیس نے مفتی عبدالقوی کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے لاہور لے جانا تھا تاہم ہسپتال سے تاخیر سے ڈسچارج ہونے پر اب ان کو (آج) بدھ کو لاہور لے جایا جائے گا۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مفتی عبد القوی کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم حالت خراب ہونے کے باعث انہیں کاریڈیالوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :