شرجیل میمن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی ،ْشاہ محمود قریشی

منگل 24 اکتوبر 2017 15:14

شرجیل میمن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی ،ْشاہ محمود ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے سینٹ میں بل کا مسترد ہونا احسن اقدام ہے کیونکہ جو شخص پارلیمنٹ کا ممبر بننے کا اہل نہیں اسے پارٹی صدر بھی نہیں ہو نا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اربوں کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی اور احتساب کا کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف امریکہ کو کرنا ہو گا، وزیر اعظم سے بھی امریکہ کے سامنے پاکستان کا موقف درست انداز سے پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا حقیقی خیر خواہ ہے، افغانستان کے مستقبل سے ہی پاکستان جڑا ہوا ہے جس کیلئے امریکی وزیر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :