چینی فلم ’’کنگ مین گولڈ سرکل‘‘ باکس آفس پر چھائی رہی

چینی مزاحیہ نیور سے ڈائی نے دوسری اور تھائی فلم بیڈجینئس نے تیسری پوزیشن حاصل کی

منگل 24 اکتوبر 2017 15:02

چینی فلم ’’کنگ مین گولڈ سرکل‘‘ باکس آفس پر چھائی رہی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چینی فلم ’’کنگ مین دی گولڈن سرکل ‘‘ 22اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 246ملین یوآن 37.

(جاری ہے)

1ملین امریکی ڈالر کما کر سرفہرست رہی ، چینی فلم نیوز کے مطابق چینی مزاحیہ فلم’’ نیور سے ڈائی ‘‘177ملین یوآن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تا ہم اس فلم نے 30ستمبر تک دو ارب یوآن کمائے تھے ،تیسرے نمبر پر آنیوالی تھائی مزاحیہ فلم ’’بیڈ جینئس ‘‘96ملین یوآن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ اس نے نمائش کے دوران 13اکتوبر تک 200ملین یوآن کا کاروبار کیا ، چینی فلم سٹی آف را ک ایک ہفتے کے دوران 53ملین یوآن کے ساتھ چوتھے جبکہ ہانگ کانگ کی ایکشن فلم چیزنگ دا ڈریگن ایک ہفتے میں 44ملین یوآن کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی ۔

متعلقہ عنوان :