آزادکشمیر کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر المصطفیٰ کمپلیکس میںخصوصی بچوں کی رنگارنگ تقریب

یوم تاسیس کی مناسبت سے ادارہ میں زیرعلاج و زیرتربیت بچوں نے ملی نغمے،ترانے،خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے مادروطن سے محبت اور اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کا بھرپوراظہاربھی کیا آزادی کی حفاظت اور قدر کرنا پوری ملت کی ذمہ داری ہے، کشمیری عوام اپنی مکمل آزادی کیلئے برسرپیکارہیں اور آج کے دن اپنے ان عظیم محسن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوںنے اپنی کھالیں کھچواکر اس خطہ کو آزادکروایاتھا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے ادارہ بحالی جسمانی معذوراں کے زیراہتمام المصطفیٰ کمپلیکس میںخصوصی بچوں کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں آزادکشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ادارہ میں زیرعلاج و زیرتربیت بچوں نے ملی نغمے،ترانے،خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے مادروطن سے محبت اور اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کا بھرپوراظہاربھی کیا۔

اس موقع پر صدرالمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی عتیق احمدکیانی سمیت المصطفیٰ کے کارکنان ،ادارہ کے سٹاف اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں سماجی رضاکار خواتین نے کراچی سے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی عتیق احمدکیانی نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اور اس کی حفاظت اور قدر کرنا پوری ملت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اپنی مکمل آزادی کے لئے برسرپیکارہیں اور آج کے دن اپنے ان عظیم محسن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوںنے اپنی کھالیں کھچواکر اس خطہ کو آزادکروایاتھا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر تکمیل پاکستان کی تحریک ہے اور پوری کشمیر ی قوم کویہ تحریک کامیاب کرانے کے لئے متحد ہو ناپڑے گا۔انہوںنے کہاکہ جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتی ہیں وہ اپنی آزادی کی افادیت کو کھو دیتی ہیں اور اور ناکامی و نامرادی اور غربت و جہالت ان کا مقدربن جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنیآزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا ۔اس موقع پر المصطفیٰ شعبہ خواتین کی صدر محترمہ سمیرابیگ، پی ڈی میڈیکل سنٹر محترمہ سخی جان ودیگر نے بھی گفتگو کی۔مرکزی سیرت کمیٹی نے ماہ ربیع الاول میں جشن ِعیدمیلادالنبیﷺ شایان شان اندازسے منانے کیلئے تیاریوںکا آغازجلد ہی مجلس انتظامیہ اورجملہ تنظیمات ہاء اہلسنت کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بلا کر ماہ ربیع الاول میں محافل میلادالنبیﷺ،جلوس اور ریلیوں کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاجشن میلاداس عزم کے ساتھ منایاجائے گا کہ تعلیمات حسنہ ،امن و اخوت کا پرچاراورمسلم امہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات سے قریب تر کیا جائے،عتیق احمدرضامظفرآبادمرکزی سیرت کمیٹی نے ماہ ربیع الاول میں جشن ِعیدمیلادالنبیﷺ شایان شان اندازسے منانے کیلئے تیاریوںکا آغازکردیاہے،جلد ہی مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور ازاں بعد جملہ تنظیمات ہاء اہلسنت کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بلا کر اس میں ماہ ربیع الاول شریف میں محافل میلادالنبیﷺ، جلسے جلوس اور ریلیوں کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹر جنرل عتیق احمدرضا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں تشریف آوری کوحسب سابق انتہائی عقیدت و احترام اور اس عزم کے ساتھ منایاجائے گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عام کیاجائے،امن و اخوت کا پرچارکیا جائے اور مسلم امہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات سے قریب تر کیا جائے۔انہوںنے جملہ تنظیم ہاء اہلسنت سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام پروگرامز کو مرکزی سیرت کمیٹی کے شیڈول کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے پروگرامز کی تفصیلات مرکزی سیرت کمیٹی کے شعبہ اطلات تک پہنچائیں ۔