صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

منگل 24 اکتوبر 2017 14:56

صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3 کروڑ روپے سے زائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 25ویںاجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3کروڑ 21لاکھ 66 ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی25ویں اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع بھکر میں بھکر آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کے ڈیزائن کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول (پی سی II)کیلئے 60 لاکھ روپے، سپورٹس پالیسی پنجاب کی تیاری کے سلسلہ میں بین الاقوامی کنسلٹنسی سروسز کے حصول (پی سی II) کیلئے 59 لاکھ 49 ہزار روپے اور ضلع میانوالی میں کالا باغ کے مقام پر تفریح پارک اور پارکنگ ایریا اور سیاحوں کی رہائش گاہ کی تعمیر (پی سی II) کیلئے 2 کروڑ 2 لاکھ 17 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :