Live Updates

عمران خان کے طالبان سے لنک ہیں،عائشہ گلالئی

منگل 24 اکتوبر 2017 14:51

عمران خان کے طالبان سے لنک ہیں،عائشہ گلالئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان منشیات کے پیسے سے لوگوں کو نااہل کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کے طالبان سے لنک ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ نیازی صاحب کو ووٹ دیئے لیکن انھوں نے ہماری بہن بیٹیوں کا احترام نہیں کیا، نیازی صاحب ریاست اور اداروں پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان نے پنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو تباہ کردیا ہے،2014کے دھرنے میں 47کروڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی،عمران خان چاہتے ہیں نوجوان علم اورہنر نہیںگالیاں سیکھیں نیازی صاحب کرپٹ لوگوں کو لیکر کرپشن کاخاتمہ کیسے کرو گی منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، کہ اس نے مجھے سرخرو کیا،لوگ کہتے ہیںکہ نیازی صاحب کوووٹ دیئے لیکن انھوں نے ہماری بہن بیٹیوںن کا احترام نہیں کیا،4سال سے نیازی صاحب انارکی پھیلارہے ہیں،میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی،این ای4کی عوام نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیاہے۔

(جاری ہے)

نیازی صاحب ریاست اور اداروں پر اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان نے پنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو تباہ کردیا ہے۔شیرپائو اے این پی پی کے جلسے پر طالبان کا حملہ ہوتا ہے لیکن عمران خان کے جلسے پر حملہ نہیں ہوتا،2014کے دھرنے میں47 کروڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی،عمران خان چاہتے ہیں ، نوجوان علم اور ہنر نہیں گالیاں سیکھیں،عمران صاحب منشیات کے پیسے سے لوگوں کا نااہل کرنا چاہتے ہیں،آج گلی گلی الزامات کی سیاست شروع ہوگئی ہے،ڈینگی کے مریض مرتے رہے لیکن عمران خان نے ان کی خبر نہ لی،مفاد پرست لوگ پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑدیں گے۔

نیازی صاحب کرپٹ لوگون کو لے کر کرپشن کا خاتمہ کیسے کرو گی آج کا فیصلہ فوذیہ قعسودی جیت ہے، این اے 4میں کرپشن کا پیسہ انتخابی مہم میں استعمال کیا جارہا ہے،عمران خان کے طالبان سے لنک ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات