پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروئی،

2 ملزمان گاڑی سمیت گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد

منگل 24 اکتوبر 2017 14:51

پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروئی،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروئی انٹیلی جنس سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے 2 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ،گاڑی کے خفیہ خانو ں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کو حساس اداروں کی طرف سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کیا جایئگا،اس اطلاع پر ایس پی رورل شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان ایس ایچ او خزانہ حسن خان نے حساس اداروں کے ہمراہ رتھانہ خزانہ کے علاقہ ناساپہ بالا میں انٹیلی جنس سر چ اینڈ سٹرایئک آپریشن کے دوران الٹوموٹر کا ر نمبری،RIE186 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 19 عدد کلاشنکوف ،28 عدد پستول 30 بور اور 9MM ،2250 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے 2 ملزمان خان گل ولد شاد محمد سکنہ خزانہ پایان،معاذاللہ ولد محمد رحمن سکنہ بشیر آباد فقیر آباد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر دیا،یاد رہے کہ ملزم معاذاللہ ولد محمد رحمن 2016 میں تھانہ پہاڑی پورہ کے اشتہاری مجرم بھی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :