پاکستانی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سردار ایاز صادق

منگل 24 اکتوبر 2017 14:50

پاکستانی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کرنا ہوگا،دہشتگردی پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، سی پیک سے خطے کے تمام ممالک کو تجارت کے ن ئے مواقع میسر ہونگے،ایرانی سفیر مہدہنردوست نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ۔

منگل کو سردار ایاز صادق سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اورمستحکم بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اوراقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ناصرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام پڑوسی ملکوں کو بھی تجارت کے مواقع میسر ہونگے،دہشتگردی پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،اس پر قابو پانے کیلئے مربرط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں،اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی سطح پرتمام شعبوں میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے،پاکستان قوم اور فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔