برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعدآخرکار ماں بن گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 14:23

برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعدآخرکار ماں بن گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعدآخرکار ماں بن گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہرسوینڈن سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ لوئس وارنفورڈ 18 مرتبہ اسقاط حمل کی اذیت سے گزرنے کے بعد آخرکار ماں بن گئیں۔لوئس کے شوہر مارک کا کہنا تھا کہ 80 ہزار پاؤنڈعلاج معالجے پر خرچ کرنے کے باوجود 20 سال کا عرصہ تکلیف میں گزارا لیکن آخرکار میری بیوی امید سے ہوئی اور ڈاکٹرزکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہمارا بیٹا ولیم پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

لوئس وارنفورڈ کا  کہنا تھا کہ اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، میں جتنی مرتبہ ناکام ہوئی اولاد کی خواہش اتنی ہی شدت سے میرے اندر جاگتی رہی اور یہ میری آخری کوشش تھی جس میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے بعد عورت کی زندگی میں جو اندھیرا چھا جاتا ہے وہ لمحات ناقابل بیان ہیں لیکن تمام تکالیف کے بعد آخرکارمیں ماں بن گئی اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہوسکتی۔