اسرائیلی پولیس نے فیس بک پرصبح بخیر لکھنے پر فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 14:16

اسرائیلی پولیس نے فیس بک پرصبح بخیر لکھنے پر فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا
بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) اسرائیلی پولیس نے فیس بک پرصبح بخیر لکھنے پر فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔غاصب صہیونیوں نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بعد اب انہیں سوشل میڈیا پر بھی جکڑنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے گڈ مارننگ لکھنا بھی جرم بن گیا۔

(جاری ہے)

فیس بک پر ایک فلسطینی لڑکے نے عربی زبان میں ’گڈمارننگ‘ لکھا جسے اسرائیلی پولیس نے عبرانی زبان میں ترجمہ کرکے کچھ ایسے پڑھا کہ ”اس پر حملہ کرو“۔

اس پر صہیونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا۔فلسطینی میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گرفتاری سے قبل عربی میں لکھے گئے الفاظ کے درست معنی کی تصدیق کرنے کی توفیق بھی نہ کی اور بے گناہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔زیرحراست نوجوان سے تفتیش کی گئی اور اطمینان ہونے کے بعد پولیس نے اسے رہا کردیاجب کہ فیس بک± پوسٹ ڈیلیٹ کروادی۔ پولیس اور میڈیا نے مذکورہ لڑکے کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :