پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا‘2 مسافر زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1
پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا‘2 مسافر ..

پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا‘2 مسافر زخمی ہوگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء)پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/10/2017 - 14:16:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں