دنیا میں ماحولیات کو برقی کچرے سے شدید خطرات لاحق ہیں-اقوام متحدہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 14:16

دنیا میں ماحولیات کو برقی کچرے سے شدید خطرات لاحق ہیں-اقوام متحدہ
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہرسال 40 ملین میٹرک ٹن برقی کچرا پیدا ہورہا ہے جوماحول کے لئے خطرناک ہے۔دنیامیں کروڑوں افراد کمپیوٹر، اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیب ٹاپ اوردوسرے الیکٹرانک آلات کا استعمال کرتے ہیں۔ برقی آلات کے استعمال میں تیزی کی وجہ سے برقی کچرا یا الیکٹرانک ویسٹ میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

برقی کچرے میں اضافے سے ماحولیات پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ برقی کچرے انسانی صحت کے لیے بھی مضر ثابت ہورہا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ5 برس کے دوران ایشیاءمیں الیکٹرانک ویسٹ میں63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک نے اگر اس کچرے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری سائیکلنگ اور ڈسپوزل کے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا تو الیکٹرانک آلودگی سے نئی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں ہرسال تقریبا40ملین میٹرک ٹن الیکٹرانک کچرا پیدا ہورہا ہے جس میں سے صرف ترقی پزیرممالک میں 13فیصد کو ری سائیکل کیا جاتاہے۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ویسٹ سے غیر کارآمد کچرے کو علیحدہ کرنے کےلئے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے بد ترین فضائی آلودگی پیدا ہورہی ہے۔ اس سے نہ صرف فضا بلکہ پانی بھی متاثر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :