فیس بک پر صبح بخیر لکھنے پر نوجوان گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 14:12

بیت المقدس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):فیس بک پر صبح بخیر لکھنے پر نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کے لیے صبح بخیر لکھنا بھی نا قابل معافی جرم بن گیا ۔

(جاری ہے)

فیس بک پر ایک فلسطینی لڑکے نے عربی زبان میں صبح بخیر لکھا جسے اسرائیلی پولیس نے عبرانی زبان میں ترجمہ کرکے یہ مطلب نکالا کہ اس پر حملہ کرو۔ اس پر صہیونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس نے گرفتاری سے قبل عربی میں لکھے گئے الفاظ کے درست مفہوم کی تصدیق کرنے کی توفیق بھی نہ کی۔زیرحراست نوجوان سے تفتیش کی گئی اور مطمئن ہونے کے بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔