ایوان وزیراعلیٰ سے شیڈول نہ ملنے کے باعث 51ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم تاخیر کا شکار

وارنٹی کلیم میں چند ماہ باقی رہنے کے باعث ہائیر ایجوکیشن نے صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ کو خط ارسال کردیا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:41

ایوان وزیراعلیٰ سے شیڈول نہ ملنے کے باعث 51ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم تاخیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) ایوان وزیر اعلیٰ سے شیڈول نہ ملنے کے باعث 51ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم تاخیر کا شکار ہو گئی،لیپ ٹاپ کی وارنٹی کلیم میں چند ماہ باقی رہنے کے باعث محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کو خط ارسال کر کے صورتحال سے آگاہ اور تقسیم کے لئے شیڈول مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہونہار طلباء طالبات میں امسال محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنا تھے اور اب تک صرف انچاس ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم ہو سکی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کا انتخاب تو کر لیا گیا ہے تاہم ایوان وزیر اعلیٰ سے تقسیم کی تقریبات کا شیڈول نہ ملنے کے باعث 51ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم تاخیر کا شکار ہے جبکہ ان لیپ ٹاپ کے وارنٹی کلیم میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے اس سلسلہ میں ایوان وزیر اعلیٰ کو دوبارہ خط ارسال کر تے ہوئے نہ صرف صورتحال سے آگاہ کردیا ہے بلکہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا شیڈول بھی مانگ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :