ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے ڈی پی ایس سکول و کالج میں پارکنگ اسٹینڈ کا افتتاح کر دیا

شعبہ تعلیم میں بہتری کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘سائرہ عمر

منگل 24 اکتوبر 2017 14:33

ْقصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے ڈی پی ایس سکول و کالج میں پارکنگ اسٹینڈ کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج میں طالبعلموں اور اساتذہ کیلئے نئے پارکنگ اسٹینڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ‘ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں بہتری کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ نیم خود مختار اداروں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ان اداروں میں بنیادی سہولیات ، پینے کا صاف پانی ، سیکورٹی ، پارکنگ اسٹینڈز وغیرہ موجود ہوںجس سے بچوں کا اپنے ادارے پر ناصرف اعتماد بڑھتا ہے بلکہ یہ سہولیات تعلیمی ادارے کی بہتری کیلئے بھی معاون اور مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کہ جلد ڈی پی ایس کا شمار پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوگا اور لوگ اس ادارے میں اپنے بچے داخل کرواتے ہوئے فخر محسوس کرینگے ۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ نئے بلاک کی تعمیر ، پارکنگ اسٹینڈ کا فرش لگانے اور اساتذہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے کیلئے ٹریننگز کے جامع پروگرامز سمیت دیگر سہولیات بارے فزیبلٹی رپورٹ بنا کر بورڈ آف گورنر کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے تا کہ اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کروایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :