عبدالعلیم خان سے چیئرمین سیکرٹیریٹ میںڈپٹی سیکر ٹری جنرل پنجاب ملک ا عظم کی ملاقات

منگل 24 اکتوبر 2017 14:33

عبدالعلیم خان سے چیئرمین سیکرٹیریٹ میںڈپٹی سیکر ٹری جنرل پنجاب ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے چئیر مین سیکرٹیریٹ میںڈپٹی سیکر ٹری جنرل پنجاب ملک ا عظم نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آنے والے انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنی ہو گی ہم سب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے دن رات ایک کریں ،انہوںنے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں جبکہ حکومت نے اورنج ٹرین اور جنگلا بس میں سوا ارب روپے کا کمیشن کھایا ابھی لندن کے سواء لا تعداد جائیدادیں سامنے آ رہی ہے ، میاں میر ہسپتال کو چلنے نہیں دیا گیا ، حکومت نے لاہور میں ایک نیا ہسپتال بھی نہیں بنا سکی ، میاں صاحب آپ کو عمران خان نے پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

ملک اعظم نے کہاکہ موجودہ چور ٹولے کااحتساب ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، عوام کی طاقت سے عمران خان نے ملک کے طاقتور شخص کو احتساب کے کٹہر ے میں کھڑا کر دیا ،پی ٹی آئی کی مقبولیت ان حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔

متعلقہ عنوان :