ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ کے لئے ٹوپی پہننا شروع کر دی

منگل 24 اکتوبر 2017 14:33

ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ کے لئے ٹوپی پہننا شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ میںاپنے نئے حلیے کو لوگوں سے خفیہ رکھنے کے لئے ٹوپی پہننا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کوفلم ’’باغی 2 ‘‘ میںاپنے نئے حلیے کو لوگوں سے خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر پر ٹوپی پہننا شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ٹوپی ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر وہ گھر سے نہیں نکل سکتے اور یہ ایک ضرورت ہے۔ فلم ’’باغی 2‘‘ کی ہدایات احمد خان جبکہ پیشکش ساجد ندیاوالا کی ہے، فلم آئندہ سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :