ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘ مکمل ہونے کے بعد اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے

منگل 24 اکتوبر 2017 14:24

ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘ مکمل ہونے کے بعد اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون پہلی بار شوجیت سرکار کے ساتھ ان کی فلم ’’اکتوبر‘‘ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی دہلی میں کی جا رہی ہے۔ فلم میں ورون دھون نئی اداکارہ بنیتا سندھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ورون آج کل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں اور فلم ’’اکتوبر‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :